14 جون، 2024، 11:31 AM

ایران کی طبی میدان میں اہم کامیابی، کینسر کی مزید 5 دوائیوں کی تقریب رونمائی

ایران کی طبی میدان میں اہم کامیابی، کینسر کی مزید 5 دوائیوں کی تقریب رونمائی

صوبہ گیلان کی میڈیسن کمپنی میں کینسر کے علاج کے لئے دریافت پانچ دوائیوں کی تقریب رونمائی منعقد کی گئی۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کے مطابق، ایران نے میڈیکل کے شعبے میں اہم کامیابی حاصل کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق برکت فارماسیوٹیکل گروپ کے سائنسدانوں نے دن رات محنت کے بعد کینسر کی خطرناک بیماری کے لئے مزید پانچ دوائیاں دریافت کی ہیں۔

صوبہ گیلان کے مرکز رشت میں صوبائی گورنر اور دیگر اعلی حکام کی موجودگی میں تازہ ایجاد ہونے والی دوائیوں کی تقریب رونمائی منعقد ہوئی۔

نئی ایجاد ہونے والی دوائیوں میں "اسیمرتینیب" پھیپھڑے کے کینسر کے لئے، "انزولوتامید" پروسٹیٹ کے کینسر کے لئے اور "کسپوفانژین" تخمدان کے کینسر کے لئے استعمال کیا جاتا ہے۔

یاد رہے کہ صوبہ گیلان کینسر کی دوائیاں بنانے میں مشہور ہے جن کی ایران میں کافی زیادہ طلب ہے۔

News ID 1924669

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha